ایشز سیریز، تیسرے ٹیسٹ میں مہمان انگلش ٹیم پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے

انگلینڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے دوسری اننگز میں مزید 127رنز درکار ، 6وکٹیں باقی انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر132رنز بنا لئے ، ونس،کک ، روٹ، سٹون مین آئوٹ قبل ازیں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی403رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں کے نقصان پر662رنز پر ڈکلیئر کر دی،آسٹریلیا کی جانب سے سٹیو سمتھ239،مچل مارش181 اور ٹم پین49رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے

اتوار 17 دسمبر 2017 16:53

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین جاری ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں مہمان انگلش ٹیم پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے۔ انگلینڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے اپنی دوسری اننگز میں مزید 127رنز درکار ہیں اور اسکی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر132رنز بنا لئے ہیں ،انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ونس55،الیسٹرکک اور روٹ14،14جبکہ سٹون مین3رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز انگلینڈ کی پہلی اننگز403رنز کے جواب میں 9وکٹوں کے نقصان پر662رنز پر ڈکلیئر کر دی۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹیو سمتھ239،مچل مارش181 اور ٹم پین49رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پرتھ کر کٹ سٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز4وکٹوں پر549رنز پر دوبارہ شروع کی تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں کے نقصان پر662رنز پر ڈکلیئر کر دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹیو سمتھ239،مچل مارش181 ،عثمان خواجہ50، ٹم پین49، شین مارش 28،بن کروفٹ25اورڈیوڈ وارنر22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جیمز اینڈرسن نی4، اوورٹن نی2،ووکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی پہلی اننگز403رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں662رنز بنا کر 259رنز کی برتری حاصل کر لی۔

جواب میںانگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر132رنز بنا لئے ہیں،انگلینڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے اپنی دوسری اننگز میں مزید 127رنز درکار ہیں اور اسکی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ونس55،الیسٹرکک اور روٹ14،14جبکہ سٹون مین3رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملان28اوربرسٹو14رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں جوش ہیزل ووڈ نے 2،مچل سٹارک اور ناتھن لیوئن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔واضح رہے کہ 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو پہلے ہی2-0کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 17/12/2017 - 16:53:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :