ایشین نیٹ بال فائنل ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار 17 دسمبر 2017 16:53

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک گول کے فرق سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا، سنسنی خیز فیصلہ کن معرکے میںابتدائی 3 کوارٹرز میں پاکستان نے برتری حاصل کیے رکھی لیکن چوتھا اور آخری کوارٹر بھارت کے نام رہا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم چاندی کا تمغہ جیت حاصل کرسکی۔کوالالمپور میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے فائنل میں روایتی حریفوں کے درمیان ابتدا سے آخر تک دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ابتدائی 3 کوارٹرز میں پاکستان نے برتری حاصل کیے رکھی لیکن چوتھا اور آخری کوارٹر بھارت کے نام رہا جس نی50 کے مقابلے میں 51 گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔پاکستان کی ٹیم اس بار بھی چاندی کا تمغہ جیت سکی ۔
وقت اشاعت : 17/12/2017 - 16:53:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :