بھارت میں نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے پر جان گنوا بیٹھا

پیر 18 دسمبر 2017 14:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) کیرالا میں ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران20سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 20 سالہ کرکٹر پدمانابھ دل کا دورہ پڑنے سے جان گنوا بیٹھا، پدمانابھ گیند کرنے ہی والا تھا کہ اچانک نیچے گرا، امپائر اور پلیئرز اس کی جانب بھاگے مگر اس میں زندگی کے آثار دکھائی نہیں دیے۔یاد رہے کہ 2015 میں ایک بنگال کا کرکٹر اینکی کیشری بھی ایک کرکٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
وقت اشاعت : 18/12/2017 - 14:52:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :