قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کو چ فرحت خان عہدے سے مستعفی ہوگئے

پیر 18 دسمبر 2017 17:13

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کو چ فرحت خان عہدے سے مستعفی ہوگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ فرحت خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق فرحت خان نے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجا د کھوکھر کو ٹیلی فون کرکے اپنے فیصلے سے آگا ہ کیا ۔

(جاری ہے)

فرحت خان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا ءپر مستعفی ہورہے ہیں ۔پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق فرحت خان کے استعفی کے بعد اب کوئی ملکی کوچ نہیں لگایا جائے گا کیوں کہ فیڈریشن حکام پاکستانی کوچز کی پرفارمنس سے مایوس ہوچکے ہیں اور فیڈریشن نے جرمنی اور دیگر ممالک کے کوچز سے رابطہ کیا ہے اور مشاورت کے بعد نئے کوچ کے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 18/12/2017 - 17:13:19