کوہلی،انوشکا کی 26دسمبر کو ریسپشن پارٹی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

منگل 19 دسمبر 2017 12:30

کوہلی،انوشکا کی 26دسمبر کو ریسپشن پارٹی کا کارڈ منظر عام پر آگیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2017ء)ویرا ت کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو ایک ہفتہ بیت چکا ہے لیکن اب بھی میڈیا میں اس کے چرچے چل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

”ویروشکا“ کے ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں انتہائی مذہبی ہیں اور اسی لیے انہوں نے اپنی شادی پر مولانا رومی کی کتا ب اپنے مہمانوں کو تحفے کے طور پر دی ہے ۔ اب کوہلی اور انوشکا کی جانب سے 26دسمبر کو ممبئی میں شیڈول کی گئی ریسپشن پارٹی کے کارڈ کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ بڑے بڑے بالی ووڈ ستارے اور کرکٹرز ان کی جانب سے دی گئی اس پارٹی میں شریک ہوں گے ۔ 

کوہلی،انوشکا کی 26دسمبر کو ریسپشن پارٹی کا کارڈ منظر عام پر آگیا
وقت اشاعت : 19/12/2017 - 12:30:46