کوہلی،انوشکا کے”سپنوں کے محل “ کی اندرونی تصاویر منظر عام پر آگئی

منگل 19 دسمبر 2017 15:40

کوہلی،انوشکا کے”سپنوں کے محل “ کی اندرونی تصاویر منظر عام پر آگئی
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2017ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے”سپنوں کے محل “ کی اندرونی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

سٹارز کی یہ جوڑی ممبئی کے پوش علاقے میں قائم ایک عمارت کی 35ویں منزل پر خریدے گئے گھر میں رہائش پذیر ہوگی جس کی قیمت340ملین بھارتی روپے بتائی جارہی ہے ۔ ایک اور بھارتی بلے باز یووراج سنگھ بھی اسی عمارت کی 29منز ل پر ایک فلیٹ کے مالک ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال اس فلیٹ کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور ممکنہ طور 2018ءمیں کوہلی اور انوشکا اس فلیٹ میں شفٹ ہوجائیں گے ۔ 

وقت اشاعت : 19/12/2017 - 15:40:53