پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے کوہلی اور انوشکا کو ملک بھر کے شہروں کی سیر کروا دی

منگل 19 دسمبر 2017 17:23

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے کوہلی اور انوشکا کو ملک بھر کے شہروں کی سیر کروا دی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2017ء)انوشکا شرمااور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔انوشکا شرما کی جانب سے نئے نویلے جوڑے کی پہلی سیلفی سوشل میڈ یا پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے مشہور امریکی سیریز ”گیمز آف تھیرونز“ سے تشبیہ دی تو وہیں کچھ پاکستانیوں نے اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کے بعد وائرل ہوئی تصاویر میں انوشکا اور ویرات کوہلی کبھی لاہور ، کبھی کراچی ، کبھی اسلام آباد اور کبھی کسی مشہور دکان کے سامنے سیلفی لیتے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

 

وقت اشاعت : 19/12/2017 - 17:23:46