ثانیہ اورشعیب نے مداحوں کو ملاقات کیلئے دعوت عام دیدی

منگل 19 دسمبر 2017 17:41

ثانیہ اورشعیب نے مداحوں کو ملاقات کیلئے دعوت عام دیدی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوران کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزاٹی ٹین لیگ کے بعد دبئی میں ہیں جہاں دونوں نے مداحوں کو ملاقات کے لیے بھی بلا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرثانیہ اورشعیب نے اپنے پیغام میں بتایا کہ 22 دسمبر کو ہم دبئی کے ریسٹورنٹ میں آپ کا انتظار کریں گے جہاں بہترین پاکستانی ،ہندوستانی اور افغان کھانے ملتے ہیں ، تو پھر جس جس نے ملاقات کرنی ہے فورا سے پہلے ٹکٹ کٹائے اور دبئی پہنچ جائے ۔
وقت اشاعت : 19/12/2017 - 17:41:13