ڈوپلیسی ان فٹ، زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

منگل 19 دسمبر 2017 20:52

ڈوپلیسی ان فٹ، زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2017ء)جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی زمبابوے کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے، وہ کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں۔ڈوپلیسی 24 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ 6ہفتوںکے لیے کرکٹ میدانوں سے دور ہو گئے ، تاہم 33 سالہ کرکٹر کچھ عرصے سے کندھے کی تکلیف کا بھی شکارتھے ،جس کا آپریشن بھی ہوا مگر پھر بھی وہ جنوبی افریقی ٹی 20 میں حصہ نہیں لے سکے ۔

(جاری ہے)

امید کی جارہی تھی کہ ڈوپلیسی زمبابوے ، بھارت اور آسٹریلیا کے جنوبی افریقی دورے میں شامل ہو نگے،۔ ان دوروں میں کل 8 ٹیسٹ میچز ،6ون ڈے اور 3 ٹی20 کھیلے جا ئیںگے ۔جنوبی افریقی کرکٹ میڈیکل کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر شعیب منجرا نے تصدیق کی ہے کہ ڈوپلیسی کو صحت یاب ہونے میں متوقع وقت سے زیادہ لگے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ڈوپلیسی زمبابوے کیخلاف میچ میں شامل ہو ں، اس کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا ،جب زمبابوے کیخلاف 4وزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا اور اگر وہ نہیں کھیل پائے تو قیادت کی ذمہ داری ابراہم ڈیویلیئرز کے سپرد کی جا ئے گی۔۔
وقت اشاعت : 19/12/2017 - 20:52:58