بی جے پی رہنما نے کوہلی اور انوشکا کی ’’حب الوطنی ‘‘ پر سوال اٹھا دیا

منگل 19 دسمبر 2017 22:21

بی جے پی رہنما نے کوہلی اور انوشکا کی ’’حب الوطنی ‘‘ پر سوال اٹھا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2017ء)بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ایک رہنما نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی نئی نویلی دلہن اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ’’حب الوطنی ‘‘ پر سوال اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پی جے پی کے رکن آئین ساز اسمبلی پنا لال سکیا نے سوال اٹھایا کہ وہ کیاوجہ تھی جس کے باعث انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کی بجائے اٹلی میں شادی کی ۔۔
وقت اشاعت : 19/12/2017 - 22:21:53