باکسر عامر خان کو گھر پر کرسمس ٹری لگانے پر اپنے مداحوں اور دیگر افراد کی جانب سے شدید ناراضگی کا سامنا

کچھ افراد نے انہیں اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے تک کی دھمکی بھی دی ہے‘غیر ملکی اخبار کی رپورٹ

بدھ 20 دسمبر 2017 19:52

باکسر عامر خان کو گھر پر کرسمس ٹری لگانے پر اپنے مداحوں اور دیگر افراد کی جانب سے شدید ناراضگی کا سامنا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2017ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گھر پر کرسمس ٹری لگانے پر اپنے مداحوں اور دیگر افراد کی جانب سے شدید ناراضگی کا سامنا ہے جبکہ کچھ افراد نے انہیں اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے تک کی دھمکی بھی دی ہے ۔غیر ملکی اخبار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عامر خان نے گھر پر کرسمس ٹری لگائی جس کی تصویر 31 سالہ اسپورٹس اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کردی، تصویر اپ لوڈ ہونے کے بعد انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کچھ افراد نے انہیں گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

سابق ورلڈ چمپئن باکسر کے انسٹاگرام پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، عامر خان نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ جب سب سو رہے تھے، ڈیڈی نے کرسمس ٹری لگایا، ان کی لاماسیہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔

(جاری ہے)

عامر خان کی پوسٹ پر انہیں شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ایک اور شخص نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے کہ اسکول میں دیگر مذاہب کے احترام کے طور پر ایک دوسرے کو کارڈز دینا ایک بات ہے اور اپنے گھر میں کرسمس ٹری لگانا دوسری بات۔برطانوی باکسر کے ایک مداح نے عامر خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر نے واضح طور پر لکھا ہے کہ اس نے یہ سب کچھ اپنی بیٹی کی خوشی کیلئے کیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/12/2017 - 19:52:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :