یہ لوگ بھارت میں کماتے اور شہرت پاتے ہیں، یہاں کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء نے ’’پریمی جوڑے‘‘ کو غدار قرار دیدیا

جمعرات 21 دسمبر 2017 13:17

یہ لوگ بھارت میں کماتے اور شہرت پاتے ہیں، یہاں کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2017ء) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماء نے کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو غدار قرار دے دیا، بولے کہ کھاتے کماتے بھارت میں ہیں اور شادی کرنے اٹلی جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنماء نے اٹلی میں شادی پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی حب الوطنی پر سوالات اٹھا کر نئی بحث چھیڑ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش سے بی جے پی کے ایم ایل اے پننہ لال شکیا بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی اٹلی میں شادی پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں یہ لوگ بھارت میں کماتے اور شہرت پاتے ہیں، یہاں کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/12/2017 - 13:17:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :