باکسر محمد وسیم کے سلور ویٹ کیٹگری میں پہلی پوزیشن سے محروم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا

جمعرات 21 دسمبر 2017 14:40

باکسر محمد وسیم کے سلور ویٹ کیٹگری میں پہلی پوزیشن سے محروم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21دسمبر2017ء)مایہ ناز پاکستانی باکسر محمد وسیم کے سلور ویٹ کیٹگری میں پہلی پوزیشن سے محروم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد وسیم کے کورین پروموٹر نے ان کی مزید مالی امداد سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد محمد وسیم مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ،ذرائع کے مطابق محمد وسیم نے اگر جلد ہی کوئی بڑی فائٹ نہ لڑی تو وہ ڈبلیو بی سی کی سلور ویٹ کیٹگری میں پہلی پوزیشن اور فاتح بیلٹ سے محروم ہوجائیں گے ۔ یاد رہے کہ محمد وسیم پہلے ہی وفاقی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی امداد نہ ملنے کے باعث پاکستان کے لیے مزید فائٹس نہ لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔ 
وقت اشاعت : 21/12/2017 - 14:40:57