بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا ”ایل کلاسکو “مقابلہ آج شام 5بجے ہوگا

ہفتہ 23 دسمبر 2017 12:55

بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا ”ایل کلاسکو “مقابلہ آج شام 5بجے ہوگا
میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23دسمبر2017ء)سپینش فٹ بال لیگ کا سپر مقابلہ ”ایل کلاسکو “ میچ آج ہوگا جس میں لائنل میسی،لوئیس سواریز، گیرتھ بیل،پیکے ، آندرے انیسٹا ،سرجیو راموس اورکرسٹیانو رونالڈو سمیت بڑے بڑے نام ان ایکشن ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لالیگا میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان بارسلوناآج شام پانچ بجے روایتی حریف ریال میڈرڈ کے مدمقابل ہو گی۔واضح رہے کہ اس میچ میں بارسلونا کو نیمار جونیئر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو اس سال کلب کو چھوڑ کر پیرس سینٹ جرمین کا حصہ بن چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/12/2017 - 12:55:46