بگ بیش لیگ ،اینڈرو ٹائی ٹونٹی ٹونٹی میں 3مرتبہ ہیٹرکس کرنےوالے دوسرے باﺅلر بن گئے

ہفتہ 23 دسمبر 2017 13:39

بگ بیش لیگ ،اینڈرو ٹائی ٹونٹی ٹونٹی میں 3مرتبہ ہیٹرکس کرنےوالے دوسرے باﺅلر بن گئے
پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23دسمبر2017ء)آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر اینڈرو ٹائی ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 3مرتبہ ہیٹرکس کرنے والے دوسرے باﺅلر بن گئے ۔ 31سالہ اینڈیو ٹائی نے بگ بیش لیگ کے5ویں سیزن میں پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کی ٹیم کیخلاف ہیٹرک کی جو حیران کن طور پر رواں سال ان کی تیسری ہیٹرک ہے ۔ انہوں نے بگ بیش میں ہی رواں سال جنوری میں برسبین ہیٹ کیخلاف بھی ہیٹرک کی تھی اور پھر انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات لائنز کی نمائندگی کرتے ہوئے پونے سپر جائنٹس کیخلاف بھی ہیٹرک کا کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بیگ بیش لیگ کی تاریخ میں ان کے علاوہ محض زیویئر ڈوہرتھی نے 13۔2012 ءمیں ہوبار ٹ ہریکینز کی جانب سے سڈنی تھنڈرز کیخلاف ہیٹرک کررکھی ہے ۔

(جاری ہے)

اینڈیرو ٹائی بھارتی لیگ سپنر امیت مشرا کے بعد 3ٹونٹی ٹونٹی ہیٹرکس کرنے والے دوسرے باﺅلر ہیں جنہوں نے اپنی تینوں ہیٹرکس انڈین پریمیئر لیگ میں ہی کرکھی ہیں ۔اپریل 2017ءمیں اینڈیرو ٹائی آئی پی ایل ڈیبیو پر ہیٹرک کرنے والے پہلے باﺅلر بنے تھے،وہ کسی ایک ٹیم کی جانب سے 2ٹی ٹونٹی ہیٹرکس کرنے کا کارنامہ سر انجام دینے والے تیسرے باﺅلر ہیں ، ان کے علاوہ گیانا کے لیونکس کش اور کنگز الیون پنجاب کے یووراج سنگھ نے بھی ایک ٹیم کے لیے 2،2بار ہیٹرک کررکھی ہیں ۔ 
وقت اشاعت : 23/12/2017 - 13:39:09