امپائرز کے ساتھ بدتمیزی ،ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پر2میچز کی پابندی عائد

ہفتہ 23 دسمبر 2017 18:55

امپائرز کے ساتھ بدتمیزی ،ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پر2میچز کی پابندی عائد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2017ء) امپائرز سے بدتمیزی کرنے والے ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم پر 2میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم فضل محمود انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر غلطی تسلیم کرنے کی بجائے امپائرز پر ہی برس پڑے اور بولے کہمیں تمھیں دیکھ لوں گا،جو کرسکتے ہو کرلو ۔

(جاری ہے)

سمیع اسلم کی ٹیم علی گڑھ کلب ماڈل ٹان گرینز کے مدمقابل تھی جسکی اننگز کے آغازپر فیلڈ امپائرز سیف اللہ اور لیاقت علی نے علی گڑھ کلب میں شامل راافتخار انجم کی غیر حاضری کی نشاندہی کرتے ہوئے دس کھلاڑیوں کیساتھ فیلڈنگ کا کہا۔سمیع اسلم نے غلطی تسلیم کرنیکی بجائے امپائرز کیساتھ بدتمیزی شروع کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر انہوں نے ٹیسٹ اوپنر کے رویے کی شکایت منیجر رانا سہیل سے کرتے ہوئے سمیع اسلم پر2میچز کی پابندی اور10ہزار روپے جرمانے کی سفارش کی،سہیل رانانے اپنی رپورٹ پی سی بی کو بھجوائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے کرکٹ بورڈ نے 22سالہ کھلاڑی پر 2میچز کی پابندی عائد کردی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/12/2017 - 18:55:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :