ویرات کوہلی مزید کئی ریکارڈز چکنا چور کردیں گے :وقار یونس

پیر 25 دسمبر 2017 14:50

ویرات کوہلی مزید کئی ریکارڈز چکنا چور کردیں گے :وقار یونس
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25دسمبر2017ء)قومی ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان وقار یونس نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں آئندہ بھی مزید کئی ریکارڈز چکنا چور کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران وقار یونس کا کہنا تھا کہ جس طرح کوہلی نے اپنی فٹنس برقرار رکھی ہے اور جس طرح اس کی رنز بنانے کی بھوک اور روز کچھ نیا سیکھنے کی چاہت برقرار ہے ،اس سے تو لگتا ہے کہ وہ آئندہ آنے والے سالوں میں مزید کئی ریکارڈ چکنا چور کردے گا ۔

وقار یونس کا مزید کہنا تھا اگرچہ موجودہ دور میں سٹیو سمتھ،اے بی ڈیویلیئرز، کین ولیمسن ، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر جیسے زبر دست بلے باز موجود ہیں تاہم ان کے خیال میں ویرات کوہلی ان سب سے آگے رہتے ہوئے کئی بیٹنگ ریکارڈ بنا ئیں گے ۔ 

وقت اشاعت : 25/12/2017 - 14:50:02