موجودہ صورتحال میں پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں، چیئرمین آئی پی ایل

پاکستان کی موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلئے سازگار نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے،راجیو شکلا

پیر 25 دسمبر 2017 15:13

موجودہ صورتحال میں پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں، چیئرمین آئی پی ایل
اتر پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2017ء) انڈین پریمیئر لیگ کے چیرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چیرمین انڈین پریمیئر لیگ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلیے سازگار نہیں اور اسی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔
وقت اشاعت : 25/12/2017 - 15:13:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :