شاہد آفریدی اب سوئٹزر لینڈ کے برفیلے میدانوں میں ان ایکشن ہوں گے

پیر 25 دسمبر 2017 16:28

شاہد آفریدی اب سوئٹزر لینڈ کے برفیلے میدانوں میں ان ایکشن ہوں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25دسمبر2017ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اب اگلے سا ل فروری میں سوئٹزر لینڈ کے برفانی میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے برفیلے مقام سینٹ مورٹز کی جھیل کے سامنے 8سے 10فروری تک انٹر نیشنل کرکٹ کے بڑے بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں گریم سمتھ ، شاہد آفریدی ، وریندر سہواگ،محمد کیف ، شعیب اختر ،مہیلا جے وردھنے ،لاستھ مالنگا،جیک کیلس،ڈینیئل ویٹوری اور گرانٹ ایلیٹ شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ تما م کھلاڑی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور اب مختلف لیگز میں کھیلتے نظر آتے ہیں ۔ 
 
وقت اشاعت : 25/12/2017 - 16:28:19