آفریدی پاکستانی پلیئرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی دینے کے حامی

منگل 26 دسمبر 2017 12:17

آفریدی پاکستانی پلیئرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی دینے کے حامی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26دسمبر2017ء)سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہدآفریدی نے بیرون ملک لیگز کیلئے پاکستانی پلیئرز کو این او سی دینے کی حمایت کردی ،کہا کہ پیسے کے حصول کی خاطر موقع ملنے پر انہیں باہر جا کر کھیلنا چاہئے۔

(جاری ہے)

یوگنڈا میں متنازع ایفرو ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کرنے پر آفریدی کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی ملک لیگ کرواتا ہے تو پاکستانی پلیئرز کے جانے سے اس کو سپورٹ ملتی ہے ،کئی کھلاڑیوں پاکستان کیلئے چند میچز ہی کھیلے اور اب باہر بیٹھے ہیں لہٰذا ایسی لیگز انہیں کمائی کا موقع فراہم کرتی ہیں اس لیے انہیں جانے کی اجازت ضرور دینی چاہئے ، اچھی کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ہی اپنے مستقبل کو مستحکم بنانے کا حق انہیں بھی حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 26/12/2017 - 12:17:14