کوہلی اور انوشکاآج بالی ووڈ سٹارز اور کرکٹرز کیلئے استقبالیہ دیں گے

منگل 26 دسمبر 2017 13:27

کوہلی اور انوشکاآج بالی ووڈ سٹارز اور کرکٹرز کیلئے استقبالیہ دیں گے
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26دسمبر2017ء)21دسمبر کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں کے لیے ریسپشن پارٹی کا اہتمام کرنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انو شکا شرما اب آج ممبئی میں بالی ووڈ سٹارز اور کرکٹرز کے لیے استقبالیہ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس استقبالیہ میں بالی ووڈ کے تینوں بڑے خانز سلمان ، شاہ رخ اور عامر کی شرکت متوقع ہے ، فلمی دنیا کے دیگر کئی بڑے نام بھی اس تقریب میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ کئی عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز بھی اس تقریب کا حصہ بنیں گے ۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 11دسمبر کو اٹلی کے دور دراز علاقے میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد ان کی ممکنہ طور پر فن لینڈ میں ہنی مون منانے کی تصاویر سامنے آئیں ۔انوشکاشرما ویرات کوہلی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ جائیں گی اور دونو ں وہیں نئے سال کا جشن منائیں گے۔

وقت اشاعت : 26/12/2017 - 13:27:15