انجریز کی وجہ سے ٹیم میں کچھ مشکلات ضرور ہیں،حفیظ والا رول اب شعیب ملک کو دیں گے: سرفراز احمد

منگل 26 دسمبر 2017 14:09

انجریز کی وجہ سے ٹیم میں کچھ مشکلات ضرور ہیں،حفیظ والا رول اب شعیب ملک کو دیں گے: سرفراز احمد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26دسمبر2017ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں محمد حفیظ والا رول شعیب ملک کو دیں گے۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری باﺅلنگ بہت مضبوط اور کمبی نیشن بہت اچھا ہے تاہم انجریز کی وجہ سے کچھ مشکلات ضرور ہوئی ہیں ، دورہ نیوزی لینڈ میں جنید خان اور عثمان شنواری کی کمی محسوس ہوگی تاہم کنڈیشنز دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ 4 باﺅلرز کے ساتھ کھیلیں یا پانچ کے ساتھ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احمد شہزاد نے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے جب کہ امام الحق نے بھی اپنی سلیکشن کو اچھا ثابت کیا ہے، تمام کھلاڑی متحرک ہیں اچھا پرفارم کریں گے ، امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ لائن بھی اچھا پرفارم کرےگی۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ امید ہے نیوزی لینڈ کےخلاف پریکٹس میچ میں بھی ٹیم اچھا کھیلے گی ، دعا ہے کہ بیٹنگ آردڑ تبدیل نہ کرنا پڑے اور سب اچھا کھیلیں۔
وقت اشاعت : 26/12/2017 - 14:09:04