شاہد آفریدی نے سوئٹزرلینڈ میں برفیلی جھیل کی سطح پر کرکٹ کھیلنے کی حامی بھرلی

شعیب اختر اور وریندر سہواگ سمیت کئی بین الاقوامی اسٹارز بھی ایکشن میں ہونگے

منگل 26 دسمبر 2017 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء) اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے سوئٹزرلینڈ میں برفیلی جھیل کی سطح پر کرکٹ کھیلنے کی حامی بھرلی، شعیب اختر اور وریندر سہواگ سمیت کئی بین الاقوامی اسٹارز بھی ایکشن میں ہوں گے۔پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے سابق اسٹار کرکٹرز فروری میں سوئزرلینڈ میں اکٹھا ہوں گے۔

(جاری ہے)

8اور 9 فروری کو سینٹ مورٹز کے علاقے میں منجمد برفیلی جھیلی کی سطح پر دو ٹی ٹونٹی میچ میٹنگ پچ پر کھیلے جائیں گے۔ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ان نمائشی میچوں میں شرکت کی حامی بھرلی ہے۔ دیگر اسٹار کھلاڑیوں میں پاکستان سے شعیب اختر، بھارت سے وریندر سہواگ اور محمد کیف، سری لنکا سے مہیلا جے وردھنے اور لیستھ مالنگا، آسٹریلیا سے مائیکل ہسی، جنوبی افریقہ سے جیک کیلس اور گریم اسمتھ ، نیوزی لینڈ سے ڈینیئل ویٹوری اور ناتھن میک کولم جبکہ انگلینڈ سے مونٹی پنیسر اور اویس شاہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/12/2017 - 14:48:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :