بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچ گئیں

بدھ 27 دسمبر 2017 11:19

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچ گئیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27دسمبر2017ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ ان کے آبائی شہر سیالکوٹ پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم میںٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سیالکوٹ پہنچ گئے ہیں ،شعیب ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ثانیہ اور اپنی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی،
،بھارتی ٹینس سٹار آج پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہی لاہور سے بیرون ملک روانہ ہوں گی لیکن ان کا پڑاﺅ دبئی ہوگا اور قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا پیر کو لاہور میں موجود تھیں جہاں سابق کپتان محمد حفیظ نے انھیں ڈنر پر مدعو کیا ،فاسٹ باﺅلر محمد عامر بھی اپنی اہلیہ سمیت شریک ہوئے جبکہ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 27/12/2017 - 11:19:22