ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر حدیث شیئر کردی

جمعرات 28 دسمبر 2017 16:02

ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر حدیث شیئر کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28دسمبر2017ء)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں اور ان کے درمیان عمومی طور پر چلنے والی نوک جھونک سے سوشل میڈیا پر صارفین کافی محظوظ ہوتے ہیں تاہم اب ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر نبی کریمﷺ کی ایک حدیث شیئر کی جسے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوﺅں نے بھی بہت پسند کیا ۔

(جاری ہے)

ثانیہ نے ٹویٹر پر نبی کریم ﷺ کایہ قول شیئر کیا ” ہمیشہ اچھی بات کرو ورنہ خاموش رہو“ ۔
، ثانیہ مرزا کے اس ٹویٹ پر مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی ۔ وویک نامی مداح کا کہنا تھا کہ اس حدیث میں بہت اچھی بات ہے، ایک اور ہندو نے اس حدیث کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے آپکا مداح ہونے پر فخر ہے۔
وقت اشاعت : 28/12/2017 - 16:02:30