پی ایس ایل تھری،تمام فرنچائزز نے اپنا اپنا 21واں کھلاڑی منتخب کرلیا

جمعہ 29 دسمبر 2017 17:13

پی ایس ایل تھری،تمام فرنچائزز نے اپنا اپنا 21واں کھلاڑی منتخب کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29دسمبر2017ء)کچھ عرصے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) نے اپنی تمام فرنچائزز کو 25000ڈالرز کی مالیت تک مزید خرچ کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد تمام فرنچائزز کے پاس اپنے اپنے سکواڈ ز میں مزید ایک یا دو کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا آپشن آگیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز کے مالکان نے لاہو ر میں ایک میٹنگ کے بعد اپنے اپنے سکواڈ ز میں مزید کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم نے خوش دل شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد جنید کی قسمت کا دروازہ کھولا ۔آسٹریلیا کی گریڈ ٹو کرکٹ میں دھوم مچانے والے سلمان ارشاد کو لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ ہنٹ کیٹگری اور عمر ان خان جونیئر کو سلو ر کیٹگری میں ٹیم میں شامل کیا ۔ شان مسعود کو ملتان سلطان نے منتخب کر لیا جبکہ فاسٹ باﺅلر محمد طحٰہ اور مشتاق احمد کراچی کنگز کے سکواڈ کا حصہ بنے ، روحیل نذیر کو پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کیا ۔
وقت اشاعت : 29/12/2017 - 17:13:10