دوران ٹریننگ سری لنکن ٹیم کے میوزک سننے پر پابندی عائد

ہفتہ 30 دسمبر 2017 11:47

دوران ٹریننگ سری لنکن ٹیم کے میوزک سننے پر پابندی عائد
میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30دسمبر2017ء)سری لنکا کے نو منتخب ہیڈ کوچ چندیکاہتھورو سنگھے نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے میوزک سننے پر پابندی عائد کردی۔ چندیکا ہتھوروسنگھے کا کہنا ہے کہ پہلے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ اگر انہیں موسیقی سننا ہے تو اپنے گھر چلے جائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہ سلیکشن معاملات میں بھی مکمل اختیارات کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ چندیکاہتھورو سنگھے نے اپنے کرکٹ کیریئر کے اختتام پر بطور کوچ کام کرنا شروع کیا اور بنگلہ دیش کی کوچنگ کے دوران وہ اسے رینکنگ میں نئی بلندیوں پر لے گئے ۔ 2017ءمیں سر ی لنکن ٹیم نے مجموعی طور پر 57انٹر نیشنل میچز میں سے محض 14میں کامیابی حاصل کی جب کہ 40میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

وقت اشاعت : 30/12/2017 - 11:47:05