میلبورن ٹیسٹ ، سٹیو سمتھ نے کم اننگز میں 23سنچریاں بنانیکا محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 30 دسمبر 2017 12:17

میلبورن ٹیسٹ ، سٹیو سمتھ نے کم اننگز میں 23سنچریاں بنانیکا محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30دسمبر2017ء) آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ نے کم ترین ٹیسٹ اننگز میں 23سنچریاں سکور کرنے کا سابق پاکستانی کپتان محمد یوسف اور لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ تو ڑ ڈالا ۔

(جاری ہے)

میلبورن ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ کی ٹیم کامیابی حاصل کرنے کے لیے پر امید تھی تاہم سٹیو سمتھ نے ان کی ہر امید پر پانی پھیرتے ہوئے میچ ڈرا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ،انہوں نے اپنے 60ویں ٹیسٹ میچز کی 110ویں اننگز میں 259گیندوں پر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 23ویں سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ کم ترین ٹیسٹ اننگز میں 23سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ۔

اس فہرست میں پہلا نمبر سابق آسٹریلیوی بلے سر ڈان بریڈمین کا ہے جنہوں نے محض59اننگز میں 23سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ بھارت کے سنیل گواسکر نے اتنی ہی سنچریاں سکور کرنے کے لئے 109اننگز کھیلی تھیں ۔ اس فہرست میں چوتھا نمبر سابق پاکستانی کپتان محمد یوسف کا ہے جنہوں نے 122اننگز میں 23سنچریاں سکورکی تھیں ، بھارت کے سچن ٹنڈولکر 123اننگز میں 23سنچریاں بنا کر 5ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ 

وقت اشاعت : 30/12/2017 - 12:17:07