سلمان ارشاد کو تلاش کرنا کسی خواب کے پورا ہونے کے مترادف تھا :عاقب جاوید

پیر 1 جنوری 2018 17:30

سلمان ارشاد کو تلاش کرنا کسی خواب کے پورا ہونے کے مترادف تھا :عاقب جاوید
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جنوری2018ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے نوجوان فاسٹ باﺅلر سلمان ارشاد کی تعریف میں زمین و آسمان ایک کرڈالے ۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے جیسے ہی سلمان ارشادکو لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں باﺅلنگ کرتے دیکھا تو سمجھ گیا کہ اس میں پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کا پوٹینشل موجود ہے ،میں نے انہیں ٹرائلز میں 145کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کرتے دیکھا اور منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس کو تلاش کرنا کسی خواب کے پور ا ہونے کے مترادف تھا ۔

(جاری ہے)

عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑی سے محنت اور ٹریننگ کے بعد سلمان 150کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی باﺅلنگ کرسکیں گے ،کشمیر سے باﺅلر کو منتخب کرنا نہ صرف لاہور قلندرز بلکہ پاکستان سپر لیگ کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے ۔ لاہور قلندرز کے کوچ کا کہنا تھا کہ ہم ایسا ہی باﺅلر چاہتے تھے جس کے پاس رفتار ہو اور وہ اس علاقے کے لوگوں کا مائنڈ سیٹ بدل سکے ۔22سالہ سلمان ارشاد کو لاہور قلندرز نے 21ویں کھلاڑی کے طور پر اپنے سکواڈ میں شامل کیا ہے ، وہ ان دنوں آسٹریلیا میں ہاکسبری سی سی کی جانب سے گریڈ ٹو کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 17:30:09