نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیزکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

پیر 1 جنوری 2018 22:23

نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیزکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث بے نتیجہ ختم
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔پہلے میچ بارش کے باعث 20منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم میچ کے آغاز کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور2 وکٹوں کے نقصان پر 102رنز تھا کہ بارش پھر شروع ہوگئی اور امپائروں نے میچ روک دیا اور پھر دوبارہ شروع نہیں ہوسکا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈکو بیٹنگ کی دعوت دی تھی کیوی بلے باز کولن منرو نے دھوادار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 23بالوں پر 66رنز اسکورکیے۔ ان کی جارھانہ اننگز میں 11چوکے تین چھکے بھی شامل تھے۔ ۔
وقت اشاعت : 01/01/2018 - 22:23:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :