جونیئر قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل عبدالستار عیدھی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا

بدھ 3 جنوری 2018 14:10

جونیئر قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل عبدالستار عیدھی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا
لاہور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل4 جنوری سے عبدالستار عیدھی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا ۔ کیمپ کے لئے 31 ممکنہ کھلاڑیوں کو 4 جنوری سے عبدالستار ایدھی کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں طلب کیا گیا ہے، کامران اشرف کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں طلب کیے گئے پلیئرز میں وقار علی، اکمل حسین، عادل ،، محمد عثمان (گول کیپرز)، رضوان علی، محسن شکیل، علی رضا، امجد علی، ریحان بٹ، ایم ابراہیم (ڈیفنڈرز)، جنید منظور، غضنفر علی، عدیل لطیف، احمد ندیم، عمیر ستار، عمر بلال (مڈفیلڈڑز)، علی عزیز، افراز حکیم، نوید عالم، شاہ زیب خان، اویس ارشد، وقار علی، ذاکر اللہ، عبداللہ بابر، خیراللہ، حماد انجم، رانا وحید، رومان خان، محمد حسن، مرتضیٰ یعقوب اور زین اعجاز شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 03/01/2018 - 14:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :