پی ایچ ایف کانگرس کا اجلاس کل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میںاسلام آباد میں ہوگا

بدھ 3 جنوری 2018 14:10

پی ایچ ایف کانگرس کا اجلاس کل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میںاسلام آباد میں ہوگا
لاہور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) پی ایچ ایف کانگرس کا اجلاس کل جمعرات کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میںاسلام آباد میں ہوگا ۔اجلاس میں قومی ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ،ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تیاریوں اور اپریل میں منعقد ہونے والی پاکستان ہاکی لیگ کے اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئے ہیڈ کوچ ،غیر ملکی گول کیپر کوچ کی تعیناتی کے حوالے سے بھی فیصلے ہوں گے ۔خواتین ہاکی کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے ۔ورلڈ الیون دو میچوں کی سیریز میں حصہ لینے کے لئے 18جنوری کو پاکستان آئے گی اور وہ دورہ کے دوران 19جنوری کو کراچی اور 21جنوری کو لاہور میں میچ کھیلے گی ۔ورلڈ الیون کے دورہ کے انتظامات کے بارے میں بھی اجلاس میں معاملات زیر بحث آئیں گے ۔
وقت اشاعت : 03/01/2018 - 14:10:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :