میکسویل نے اپنی کارکردگی میں تسلسل پیدا نہ کیا تو انہیں آئندہ برس ورلڈکپ سے بھی باہر بیٹھنا پڑے گا، سٹیو سمتھ

بدھ 3 جنوری 2018 23:07

میکسویل نے اپنی کارکردگی میں تسلسل پیدا نہ کیا تو انہیں آئندہ برس ورلڈکپ سے بھی باہر بیٹھنا پڑے گا، سٹیو سمتھ
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیو سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ سے نظر انداز کئے جانے کے بعد آل رائونڈر گلین میکسویل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہونے سے بچنا ہے تو ٹریننگ بڑھا کر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے حیران کن طور پر میکسویل کو ڈراپ کیا ہے۔ آسٹریلوی قائد نے اپنے بیان میں کہا کہ میکسویل اچھا بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں لیکن کم ٹریننگ کی وجہ سے ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں، اگر وہ ٹریننگ کا دورانیہ بڑھائیں تو اس سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور ان کیلئے پرفارم کرنا بھی آسان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ اگر میکسویل نے اپنی کارکردگی کو بہتر نہ بنایا تو ان کیلئے آئندہ برس ہونے والے ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا بھی مشکل ہو جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/01/2018 - 23:07:56