رکی پونٹنگ رواں برس شیڈول آئی پی ایل کیلئے دہلی ڈیئر ڈیولز کے ہیڈ کوچ مقرر

جمعرات 4 جنوری 2018 22:36

رکی پونٹنگ رواں برس شیڈول آئی پی ایل کیلئے دہلی ڈیئر ڈیولز کے ہیڈ کوچ مقرر
دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) دہلی ڈیئر ڈیولز نے رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے سابق آسٹریلوی بلے باز اور کپتان رکی پونٹنگ کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لیں، انہیں راہول ڈریوڈ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی خاطر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

(جاری ہے)

دہلی ڈیئر ڈیولز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پونٹنگ ورلڈ کلاس کھلاڑی رہے اور ان کی کرکٹ بارے سوچ بھی وسیع ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے کی روشنی میں ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ پونٹنگ آئی پی ایل میں اس سے قبل بطور پلیئر کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں، ان کی زیر کوچنگ ممبئی انڈینز نے 2015ء میں دوسری مرتبہ آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا تاہم فرنچائز نے ٹائٹل جیتنے کے باوجود ان کے معاہدے میں توسیع نہ کی، دہلی ڈیئر ڈیولز کا کوچ مقرر ہونے کے بعد پونٹنگ دو برس بعد اب دوبارہ آئی پی ایل میں واپسی کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/01/2018 - 22:36:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :