55ویں قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ شروع ہوگئی

جمعہ 5 جنوری 2018 22:36

55ویں قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ شروع ہوگئی
لاہور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) 55ویں قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس لاہور کے جیمنئزیم ہال میں شروع ہوگئی جو گیارہ جنوری کو ختم ہوگی ۔ٹورنامنٹ میں مردوں کی 17اور ویمن کی 11ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

واپڈا کی مردو و خواتین کی ٹیمیں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی جبکہ مین سنگلز میں واپڈا کے اویس زاہد اور واپڈا ہی کی مہ نور شہزاد دفاعی چیمپئن ہیں ۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 200کے قریب مردو خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جبکہ جو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں سندھ ،بلوچستان ،کے پی کے ،اسلام آباد ،اے جے کے ،واپڈا ،این بی پی ،ایس این جی پی ایل ،پی ٹی سی ایل ،کے پی ٹی ،پی ایم اے ڈی ،پاکستان ریلوے ،پاکستان آرمی ،پاکستان پولیس اور فاٹا شامل ہیں ۔جمعہ کے روز متعددمیچز کا انعقا د کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 05/01/2018 - 22:36:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :