نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میچ میں 61 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر315رنز بنائے ،ْ نیوزی لینڈ کے ولیمسن نے عمدرہ بیٹنگ کامظاہر کرتے ہوئے کرکٹ میں اپنی 10ویں سنچری سکور کر کے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی ،ْ پاکستانی فہیم اشرف اور فخر زمان نے 30.1 اوورز میں اسکور کو 166 تک پہنچایا ہی تھا کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا اورمیچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا ،ْ نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میچ میں 61 رنز سے فاتح قرار پائی

ہفتہ 6 جنوری 2018 12:20

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ نے پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے سبب گرین شرٹس کو بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میچ میں 61 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ،ْ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر315رنز بنائے ،ْ نیوزی لینڈ کے ولیمسن نے عمدرہ بیٹنگ کامظاہر کرتے ہوئے کرکٹ میں اپنی 10ویں سنچری سکور کر کے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی ،ْ پاکستانی فہیم اشرف اور فخر زمان نے 30.1 اوورز میں اسکور کو 166 تک پہنچایا ہی تھا کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا اورمیچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا ،ْ نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میچ میں 61 رنز سے فاتح قرار پائی۔

تفصیلات کے مطابق ولنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔

(جاری ہے)

کیوی اوپنرز کولن منرو اور مارٹن گپٹل نے اپنی ٹیم کو 83 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ،ْ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب منرو 58 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پاکستانی کپتان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔پاکستان کو جلد ہی دوسری وکٹ لینے کا موقع اس وقت ملا جب فہیم اشرف کی گیند پر 26 رنز بنانے والے کین ولیمسن کے بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی گیند کپتان سرفراز کے پاس پہنچی جو کیچ تھامنے میں ناکام رہے۔

اس کے بعد مارٹن گپٹل اور کپتان ولیمسن نے دوسری وکٹ کیلئے 73 رنز جوڑ کر اسکور کو 156 تک پہنچا دیا، فخر زمان نے گپٹل کی اننگز کا خاتمہ کیا جنہوں نے 48 رنز بنائے۔روس ٹیلر اور ٹام لیتھم بالترتیب 12 اور تین رنز ہی بنا سکے لیکن ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ون ڈے کرکٹ میں اپنی 10ویں سنچری اسکور کر کے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔انہوں نے ہنری نکولس کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلئے 90 رنز جوڑے اور 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ ہنری نکولس نے 43 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حسن علی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ رومان رئیس، محمد عامر، فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اننگز کے پہلے ہی اوور میں ٹم ساؤدھی نے لگاتار دو گیندوں پر اظہر علی اور بابر اعظم کو آؤٹ کر کے گرین شرٹس کو بڑے نقصان سے دوچار کیا۔

اسکور ابھی تک 13 تک ہی پہنچا تھا کہ ٹرینٹ بولٹ نے محمد حفیظ کی اننگز کا خاتمہ کردیا لیکن گرین شرٹس کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب شعیب ملک 13 رنز بنانے کے بعد ساؤدھی کی تیسری وکٹ بن گئے۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بھی مشکل وقت میں ٹیم کا سہارا نہ بن سکے اور صرف سات رنز بنانے کے بعد ٹوڈ ایسٹل کا شکار بنے۔اس موقع پر فخر کا ساتھ نبھانے شاداب خان آئے اور دونوں کھلاڑہوں نے 78 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کے ازالے کی کوشش کی تاہم کین ولیمسن اس شراکت کو توڑنے کیلئے ٹرینٹ بولٹ کو لائے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے شاداب کو پویلین رخصت کیا جنہوں نے 28 رنز بنائے۔

فہیم اشرف اور فخر زمان نے 30.1 اوورز میں اسکور کو 166 تک پہنچایا ہی تھا کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور مستقل شدید بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میچ میں 61 رنز سے فاتح قرار پائی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 06/01/2018 - 12:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :