پہلا ون ڈے ،محمد عامراور کیوی بلے باز کے درمیان زوردار ٹکر

ہفتہ 6 جنوری 2018 18:36

پہلا ون ڈے ،محمد عامراور کیوی بلے باز کے درمیان زوردار ٹکر
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2018ء)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کی میچ کے دوران کیوی کھلاڑی سے زوردار ٹکر ہوئی اور وہ درد کے مارے زمین پر لوٹ پوٹ ہو گئے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن میں ہفتے کے دن کھیلے گئے میچ کے دوران محمد عامر نے کیوی بلے باز ہینری نکولس کو گیند کی جو شاٹ لگا نے کے بعد سکور لینے کیلئے دوڑے اور پچ پر محمد عامر کے ساتھ جا ٹکرائے، ان کا ہیلمٹ عامر کے کندھے جبکہ بیٹ کہنی پر جا لگا اورفاسٹ بالر درد کے مارے گرانڈ پر لوٹ پوٹ ہو گئے۔۔
وقت اشاعت : 06/01/2018 - 18:36:57