پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں کے درمیان 8جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:36

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں کے درمیان 8جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
لاہور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) پاکستان اور یو اے ای میںسات سے 21جنوری تک مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے پانچویں بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں کے درمیان 8جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان ،بھارت ،آسٹریلیا ،نیپال ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 8جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اجمان اوول کرکٹ سٹیڈیم یو اے ای میں میچ کھیلیں گی۔ 9جنوری کو پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں گوجرانوالہ جبکہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں یو اے میں میچ کھیلیں گی ۔

(جاری ہے)

دس جنوری کو بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں فیصل آباد سٹیڈیم میں جبکہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئیں گی ۔بارہ جنوری کو پاک بھارت ٹیموں اور بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے میچز یو اے ای میں ہوں گے ۔13 جنوری کو نیپال اور سری لنکا ،بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں یو اے ای میں میچز کھیلیں گی ۔14 جنوری کو بھارت اور نیپال ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ۔

17جنوری کو یو اے ای میں سیمی فائنلز اور 21 جنوری کو لاہور میں فائنل کھیلا جائے گا۔چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ 18رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں کپتان نثار علی، نائب کپتان عامر سمیت (بی ون کیٹیگری) میں ظفر اقبال، ساجد نواز ، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، (بی ٹو کیٹیگری) میں بدر منیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، ذیشان عباسی جبکہ (بی تھری کیٹیگری) میں محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثناء اللہ مروت، اسرار حسین، محمد راشد کے نام شامل ہیں ۔

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بنگلا دیش اور نیپال کی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں ۔نیپال ٹیم کے مینجر اور چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل پوان کا کہنا تھا کہ نیپال کی تئیس رکنی ٹیم میں ایک خاتون کھلاڑی بھی شامل ہے جو بارہ سال سے کرکٹ کھیل رہی ہے اور وہ نیپال خواتین ٹیم میں بھی کھیل چکی ہے ۔
وقت اشاعت : 06/01/2018 - 22:36:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :