ہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ، فائنلز کل کھیلے جائیں گے

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:49

ہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ، فائنلز کل کھیلے جائیں گے
لاہور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی آؤٹ فٹرز 2018ء کے فائنلز آج بروز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا مین فائنل دوپہر تین بجے جوبلی انشورنس /ماسٹر پینٹس اور باڑیز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ سب سڈری فائنل دوپہر دو بجے آؤٹ فٹرز اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عمر صادق کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹاپ نو ٹیموں نے حصہ لیا۔آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ کو پولو کے سابق کھلاڑی لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ امید ہے کہ فائنل بھی زبردست ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے پولز سے میچز جیت کر آئی ہیں۔

(جاری ہے)

فائنل کھیلنے والی جوبلی انشورنس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں اون رضوی، صوفی فاروق، ایڈورڈ بینرایو اور حمزہ مواز خان ، باڑیز میں جمیل باڑی، راجہ میکائل سمیع، راجہ سمیع اللہ اور ہرنان پیراز شامل ہیں۔

سب سڈری فائنل میں آرمی کی ٹیم میں میجر عادل سلطان راؤ، میجر فیضان تصدق بھٹہ، میجر عمر منہاس اور لوئیس مائیگل دوگن، آؤٹ فٹرز کی ٹیم میں آؤٹ فٹرز کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم، شاہ شمیل عالم اور احمد علی ٹوانہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/01/2018 - 22:49:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :