36ویں نیشنل باکسنگ چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

اتوار 7 جنوری 2018 19:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) پاکستان باکنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 19سی24جنوری تک لاہور میں کھیلی جانیوالی 36ویں نیشنل باکسنگ چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا،جبکہ خواتین ٹیم کی سلیکشن کی غرض خواتین باکسرزکے ٹرائلز 16جنوری کو لئے جائینگے ۔خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید کمال خان کے مطابق لاہور میں منعقدنیشنل ایونٹ کی چمپئن ٹرافی جیتنے کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کردی ہے اور اس مقصد کیلئے ٹرائلز کے بعد مردوں کے بہترین ٹیم کی سلیکشن ہوگئی ہے گزشتہ روز ہونیوالے ٹرائلزمیں 49کلوگرام ویٹ کٹیگری میں عبداللہ ،52کے جی میں میاں عزیر سعید ،56کے جی میں حمزہ رحمن ،60کے جی میں حمزہ رحیم ،59کے جی میں عامر مسعود،69کے جی میںمحمد فیضان ،75کے جی میں حسنین مسعود،81کے جی میںشاہد خان ،91کے جی میں فضل علی شاہ اور 91کے جی سے زائدویٹ کیلئے امتیاز آفریدی کا انتخاب کرلیا گیاٹیم کے کوچ گل شیر اور سلطان محمود اسٹنٹ کوچ ہونگے۔

(جاری ہے)

سید کمال نے کہاکہ اس چمپئن شپ کیلئے خواتین کی صوبائی ٹیم کیلئے خواتین باکسرزکے ٹرائلز 16جنوری کو قیوم سٹیڈیم میں لئے جائینگے ،جس میں ٹیم کیلئے 48ویٹ کٹیگری ,51,57,60,69,75ویٹ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوامیں خواتین باکسرزکا مستقبل تابناک ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب یہاں کی خواتین باکسرزبھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک نام روشن کرینگے ۔
وقت اشاعت : 07/01/2018 - 19:21:08