سپورٹس ڈیسک*

پریمیر سپر لیگ ،ڈیسکون، جاز اور ہنڈا کی ٹیموں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 7 جنوری 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) کارپوریٹ سیکٹر کی جاری پریمئر سپر لیگ میں پوائنٹس کی بنیاد پر ڈیسکون ، جاز اور ہنڈا کی ٹیموں نے سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ چوتھی ٹیم کیلئے فاطمہ گروپ اور اکزونوبل کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔آٹھویں ر ائونڈ کے میچزمیںآئی سی آئی اور ڈیسکون کے درمیان مقابلہ ہوا جس میںڈیسکون نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور18.5 اوورزمیں پوری ٹیم 133رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ۔

آئی سی آئی نے مقررہ ہدف آخری اوور میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ بہترین کارکردگی پر فاتح ٹیم کے ارسلان طفیل کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔یاد رہے کہ ڈیسکو ن کی ٹیم پہلے ہی پوائنٹس کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں نیسپاک اور تھری ڈی ایم ایس کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔نیسپاک کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر164 رنز کا ہندسہ جوڑا ۔

تھری ڈی ایم ایس کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 164رنز بنا سکی جسکی وجہ سے میچ برابر ہو گیا ۔تھری ڈی ایم ایس کے محمد صدیق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا ۔تیسرا میچ فاطمہ گروپ اور جاز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔جا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر156 رنز کا ہدف دیا جبکہ فاطمہ گروپ نے 18.4 اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ۔

فاتح ٹیم کے محمد شیر بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔چوتھا میچ میں تھری ڈی ایم ایس اور اکزونوبل کی ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میںتھری ڈی ایم ایس نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور5 وکٹوں کے نقصان پر 193رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کے تعاقب میں اکزونوبل کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنا سکی ۔ فاتح ٹیم کے زاہد اقبال مین آف دی میچ قرار پائے۔سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کے لئے فاطمہ گروپ اور اکز ونوبل کے درمیان جوڑ پڑے گا
وقت اشاعت : 07/01/2018 - 21:27:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :