بگ بیش لیگ، ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی سکسرز کو 5 رنز سے ہرا دیا

پیر 8 جنوری 2018 22:56

بگ بیش لیگ، ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی سکسرز کو 5 رنز سے ہرا دیا
ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی سکسرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز ہوبارٹ میں کھیلے گئے لیگ کے 21 ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ڈی آرچی شارٹ 42 اور میتھیو ویڈ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شان ایبٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سڈنی سکسرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ سیم بلنگز کی 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ تیمل ملز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 08/01/2018 - 22:56:39