ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے یوسف پٹھان کو معطل کر دیا

منگل 9 جنوری 2018 17:32

ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے یوسف پٹھان کو معطل کر دیا
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آل رائونڈ یوسف پٹھان کو معطل کر دیا۔ بورڈ نے جرم پر کرکٹر کی طرف سے دی گئی وضاحت کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر پچھلی تاریخ سے 5 ماہ کی پابندی عائد کی جو کہ 14 جنوری کو ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس مارچ میں بی سی سی آئی کے اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران یوسف پٹھان کے لئے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ ادویات پائی گئی تھیں، 27 اکتوبر 2017ء کو اینٹی ڈوپنگ رول وائلیشن کمیشن (اے ڈی وی آر) نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر یوسف پٹھان کو عبوری طور پر معطل کیا تھا جس کے بعد کرکٹر نے جرم پر وضاحت دی اور کہا کہ میں نے کبھی ممنوعہ ادویات کا سہارا نہیں لیا، بیماری کی وجہ سے جو دوائیاں استعمال کیں ان میں ہی مادہ پایا گیا جس پر بورڈ نے ان کی وضاحت تسلیم کی اور آل رائونڈر پر 15 اگست 2017ء سے پانچ ماہ کی پابندی لگائی جو کہ 14 جنوری 2018ء کو ختم ہو جائے گی۔

وقت اشاعت : 09/01/2018 - 17:32:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :