ٹینس کھلاڑی سامر افتخار کو ایک سال کے لیے سپانسر کرنے کی اپیل

منگل 9 جنوری 2018 21:54

ٹینس کھلاڑی سامر افتخار کو ایک سال کے لیے سپانسر کرنے کی اپیل
لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی سامر افتخار کے والد طیب افتخار نے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو ایک سال کے لیے سپانسر کیا جائے اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو اس کی گرانٹ بند کر دی جائے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طیب افتخار کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے سامر افتخار ٹینس کو خیرباد کہنے کے بارے میں غور کر رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان ٹینس کا بڑا نقصان ہوگا کیونکہ ٹینس سٹار اعصام الحق کے بعد سامر افتخار ورلڈ مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

نوجوان کھلاڑی کے والد کا کہنا تھا کہ سامر افتخار اس وقت آئی ٹی ایف ورلڈ رینکنگ کھلاڑی بن چکے ہیں اور اس کی رینکنگ 1200 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے سامر افتخار کی چار سکالر شپ کے لئے مدد کی۔ میرے بیٹے نے ٹینس کے ساتھ ساتھ پانچ اعلی بین الاقوامی تعلیمی ایوارڈ بھی حاصل کئے۔ میری وزیر اعلی پنجاب سے درخواست ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر سامر افتخار کو ایک سال کے لئے گرانٹ دی جائے ۔
وقت اشاعت : 09/01/2018 - 21:54:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :