سرفراز احمد کی بطور کپتان ناقص بیٹنگ فارم کی بڑی وجہ سامنے آگئی

منگل 9 جنوری 2018 22:20

سرفراز احمد کی بطور کپتان ناقص بیٹنگ فارم کی بڑی وجہ سامنے آگئی
نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء)قومی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی ناقص فارم کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

30سالہ سرفرازاحمد سر ی لنکا کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں 64رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلنے کے بعد سے بدترین فارم سے گزر رہے ہیں اور اگلی چار اننگز میں محض 1،5،8 اور 3 رنز سکور کرسکے ہیں جس کے باعث ان پر کپتانی کے ساتھ ساتھ بلے کے ساتھ بھی پرفارمنس دکھانے کا دبائوبڑھتا چلا جارہا ہے۔

اگر سرفراز احمد کے کیریئر پر نگاہ ڈالی جائے تو پہلے 5 نمبروں پر بلے بازی کرتے ہوئے ان کی اوسط48.10ہے جبکہ اس سے نچلے نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی اوسط محض24.10ہے ، حیران کن طور پر کپتان بننے کے بعد سے انہوں نے ایک مرتبہ بھی پہلے 5نمبروں پر بلے بازی نہیں کی ہے جو انتہائی حیران کن ہے۔ سرفراز احمداب تک 87ون ڈے میچز میں 33.89کی اوسط سی1661رنز سکور کرچکے ہیں جن میں2سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 09/01/2018 - 22:20:31