قومی کرکٹر عثمان اصلاح الدین کی منگنی ہوگئی

نکاح کیلئے 14 فروری ویلنٹائن ڈے کا دن مقرر

منگل 9 جنوری 2018 22:48

قومی کرکٹر عثمان اصلاح الدین کی منگنی ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) قومی کرکٹر عثمان اصلاح الدین منگنی کے بندھن میں بندھ گئے، قومی ٹیم کے بلے باز عثمان اصلاح الدین نے منگنی کی انگوٹھی پہن لی، نکاح کیلئے 14 فروری ویلنٹائن ڈے کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو عثمان اصلاح الدین منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ، لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں قومی کرکٹرکی منگنی ہوئی۔ عثمان صلاح الدین نے لاہور ہی کی رہائشی طالبہ صبا سے منگنی کی ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق صبا کو گھر والوں نے پسند کیا اور عثمان کی رضامندی سے منگنی طے کی گئی ہے۔ عثمان اور صبا کے نکاح کیلئے 14 فروری ویلنٹائن ڈے کا دن مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/01/2018 - 22:48:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :