پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا

بدھ 10 جنوری 2018 20:55

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے بتایا کہ عماد وسیم ابھی تک گھٹنے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں اس لیے ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ،ْچیف سلیکٹر نے بتایا کہ صہیب مقصود کو بھی کمر میں درد کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو رہا ہے جو 28 جنوری کو اختتام پزیر ہو گی۔قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس اور عمر امین شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 10/01/2018 - 20:55:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :