کولن ڈی گرینڈ ہوم کی پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے کیوی سکواڈ میں واپسی

بدھ 10 جنوری 2018 22:18

کولن ڈی گرینڈ ہوم کی پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے کیوی سکواڈ میں واپسی
آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں زخمی جارج وورکر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، 31 سالہ گرینڈ ہوم اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

(جاری ہے)

گرینڈہوم کو 12 ایک روزہ میچز میں کیویز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 35.66 کی اوسط سے 214 رنز بنا رکھے ہیں اور 8 وکٹیں بھی حاصل کی ہوئی ہیں۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، فرگوسن، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نیکولز، مچل سینٹنر، ٹم سائوتھی اور روز ٹیلر پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 10/01/2018 - 22:18:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :