اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

جمعہ 12 جنوری 2018 13:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ کے دوسرے مرحلے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور لیگ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں یوتھ پاور کلب، فرینڈز کلب اور کارواں کلب، گروپ بی میں فیڈرل کلب، گلگت بلتستان کلب اور جموں کشمیر کلب، گروپ سی میں ایلیٹ کلب، ماڈل ٹائون کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب، گروپ ڈی میں کیپٹل یوتھ کلب، ملت کلب اور ینگ برادرز کلب، گروپ ای میں الفیصل کلب، ذیشان کلب اور بلتستان کلب، گروپ ایف میں غوری کلب، ترمڑی کلب اور رائل پلیئرز کلب، گروپ جی میں رمنا کلب، سوان کلب اور پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، گروپ ایچ میں پیل چیزر کلب، یونائیٹڈ کلب اور ہائی لینڈز کلب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ کے میچز ہر ہفتہ اور اتوار کو دو گرائونڈز ٹی اینڈ ٹی اور الفیصل گرائونڈ کراچی کمپنی میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں ہر ٹیم دو، دو میچ کھیلے گی اورہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ پری کوارٹر فائنل مقابلے 20 اور 21 جنوری کو جبکہ کوارٹر فائنل مقابلی27 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 13:16:03