آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 15 جنوری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

فیڈرر سلوانین کھلاڑی بدینی کے خلاف ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کریں گے، سیمی فائنل میں جوکووچ سے ٹاکرے کا امکان، ٹاپ سیڈ نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا، شراپووا جرمنی کی ماریا کے مدمقابل ہوں گی

جمعہ 12 جنوری 2018 13:16

میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 15 جنوری کو آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راجر فیڈرر سلوانین کھلاری الجاز بدینی کے خلاف ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کریں گے، سیمی فائنل میں نوویک جوکووچ سے ٹاکرے کا امکان ہو گا۔

ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ 2008ء کی چیمپئن ماریا شرا پووا پہلے رائونڈ میچ میں جرمنی کی ماریا کے مدمقابل ہوں گی۔ میگا ایونٹ کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا۔ فیڈرر مینز سنگلز میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، سیکنڈ سیڈ فیڈرر سلوانین کھلاڑی الجاز بدینی کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔ عالمی نمبر ایک ہسپانوی سٹار رافیل نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ سابق عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے اور سیمی فائنل میں ان کا فیڈرر سے سامنا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ کو ابتدائی رائونڈ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی آئیوا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا عالمی نمبر 46 جرمنی کی ماریا کے خلاف مہم شروع کریں گی۔ سیکنڈ سیڈ گربین مگروزا ابتدائی رائونڈ میچ میں فرانسیسی کھلاڑی جسیکا اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ماہیلا بوزرنیسکو کے مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 13:16:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :